چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری و ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر علی بلوچ کا رانا جواد اور ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی سے اظہار تعزیت

پیر 18 اگست 2014 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے ممتاز صحافی مجیب شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے