عوام مخالفین کے پر کشش نعروں کے فریب میں نہیں آئینگے،اپوزیشن پانچ سال تک صبر سے کام لیں ‘ ہارون سلطان بخاری/ملک اقبال چنٹر

پیر 18 اگست 2014 17:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) صوبائی وزراء سید ہارون سلطان بخاری اور ملک اقبال چنٹرنے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل برؤئے کار لا رہی ہے،عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت پانچ سالوں میں حکومت کو ورثے میں ملنے والے مسائل کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کر دے گی۔

پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا منشور ہی جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا اور ملک میں استحکام پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس کو ئی عملی پروگرام ہوتا تو وہ کے پی کے میں اب تک نافذ کر چکی ہو تی۔انہوں نے کہا کہ عوام اب پر کشش نعروں کے فریب میں نہیں آئیں گے اور آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپوزیشن کو بھی مشور ہ دیا کہ وہ پانچ سال تک صبر سے کام لیں اور ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں بجلی کی قلت کو ختم کرنے کے لئے کوئلے ، بائیو ماسک، گنے کے پھوگ ، شمسی ،ہائیڈل اور بائیو گیس جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :