خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ای ڈی اوز ہیلتھ کانفرنس،ہر ضلع میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

پیر 18 اگست 2014 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)شہرقائد میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگیٹڈآپریشن کے باوجودقتل وغارت کا تسلسل جاری ہے پیرکو فائرنگ اور پرتشددواقعات میں2خواتین اور بچی سمیت9افرادجاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پیرآباد تھانے کی حدوداورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں،جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، مقتولین کی شناخت جعفرحسین انصاری اور کاشف حسین رضوی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیاہے۔مقتولین قصبہ کالونی قلندریہ چوک کے رہائشی جبکہ ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔عزیز آباد کے علاقے حسین آباد فوڈ اسٹریٹ میں قائم لاجواب بیکری میں گھس کرنامعلوم مسلح موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ فدا حسین اور 30 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ اختر حسین اور ممتاز شامل ہیں۔ مقتولین بیکری کے قریب ہی فلیٹ میں رہائش پذیر تھے ۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق جاں بحق شخص فدا حسین اور دونوں زخمی افراد کا تعلق گلگت سے ہے۔

ایس ایس پی مقدس حیدر نے بتایا کہ جس بیکری پر فائرنگ کی گئی ہے اسے دو سال قبل بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایس ایچ او عزیز آباد کو معطل کردیا ہے ۔ شاہ لطیف ٹاوٴن تھانے کی حدود لانڈھی نمبر 6میں ڈکیتی مزاحمت پر سلیم سندھی نامی شخص ہلاک جبکہ اصغر زخمی ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص لانڈھی کا رہائشی تھا ۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود ناصر جمپ چمڑا چورنگی لنک روڈ پر مسلح افراد نے 45سالہ تاج الدین ولد علاوٴ الدین کو سر اور پیٹ میں گولیاں مارکر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔بن قاسم میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے30سالہ خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا ہے ۔

سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17رابعہ بصری گراوٴنڈ سے 25سالہ خاتون کی لاش ملی ۔پولیس کے مطابق خاتون کو اغواء کے بعد گلا دباکر قتل کیا گیا ۔تاہم مقتولہ شناخت نہ ہوسکی ۔عباسی اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بغیر اسپتال سے ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا ،جس کی وجہ سے موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ سرجانی ٹاوٴن سیکٹر7 سے ایک بچی کی لاش ملی ہے۔سولجر بازار کے علاقے میں انور مرغی والے قریب فائرنگ سے 40سالہ نور جبین اور جاوید زخمی ہوگئے۔ ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔