ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی مکمل تلفی ،افزائش والی جگہوں کی صفائی ستھرائی کا خصوصی بندوبست کیا جائے ،ڈاکٹر فرح مسعود

پیر 18 اگست 2014 18:22

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ برسات کے موسم میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی مکمل تلفی اور افزائش والی جگہوں کی صفائی ستھرائی کا خصوصی بندوبست کیا جائے اور سرویلینس ٹیمیں پوری مستعدی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔ہر تحصیل کا متعلقہ اے سی اور ٹی ایم او اپنی ریونیو حدود میں روزانہ کی بنیاد پر ٹائر شاپس،کباڑ خانوں،لاری اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،قبرستانوں،نرسریوں اور دیگر مقامات کو باقاعدگی سے چیک کریں اور مکینیکل طریقہ جات اپنا کر ڈینگی کا بروقت تدارک ممکن بنائیں۔

یہ بات ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈینگی کنٹرول میکنزم سے متعلق پیشرفت اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کنٹرول میکنزم محض کاغذائی کاروائی تک محدود نہ رہے بلکہ خود فیلڈ میں جاکر انتظامات و دیگر طریقہ جات کی سو فیصد عملداری ممکن بنائیں۔انھوں نے سکولوں کالجوں میں طلباء کو اس مرض سے بچاؤ،علامات،تشخیص،علاج و معالجہ اور احتیاطی تدابیر اپنائے جانے سے متعلق زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تھوڑی سی توجہ و محنت کے سبب اس موذی مرض پر باآسانی قابو پا سکتے ہیں۔

ڈی سی او داکٹر فرح مسعود نے محکمہ صحت،ٹی ایم ایز و دیگر اداروں کے افسران و ملازمین کو ہدایت جاری کی کہ صحتمند معاشرہ کی تشکیل کیلئے محکمانہ استعداد کار میں اضافہ کو ممکن بنا کر دلجمعی سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دیں۔اجلاس میں مختلف صوبائی و ضلعی محکموں کے سربراہان سمیت دیگر افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :