کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا

منگل 19 اگست 2014 16:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا، جہاں ایک سالہ احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد رواں سال صوبہ سندھ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیو حکام کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ میں پولیو کے تمام کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ کراچی کی 46حساس یونین کونسلوں میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی تاہم بلدیہ ٹاؤن اتحاد کالونی اور قائد آباد میں سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث پولیو مہم منسوخ کردی گئی ہے۔

محکمہ ہیلتھ کے مطابق پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو حکام کے مطابق ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد مجموعی طور پر117ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :