میاب مارچ اور دھرنے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ‘ میاں کامران سیف

منگل 19 اگست 2014 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگی کارکن اپنے قائد پرویز الٰہی کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ،مسلم لیگ قائداعظم کی اسلام آباد مارچ میں عظیم الشان جلوس کی صورت میں شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ اب بھی ایک مضبوط،مستحکم اور فعال جماعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14اگست سے شروع ہونے والے مارچ میں شمولیت سے مسلم لیگی کارکنوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے مسلم لیگ کارکن اپنے قائدین کے ساتھ اس مارچ میں شریک ہیں انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہے یہ مارچ کامیابی کے بعد ملک میں خوشحالی لائے گا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ کامیاب مارچ اور دھرنے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں ہیں اور انقلاب کی بازگشت سب کو صاف سنائی دے رہی ہے۔