اسسٹنٹ کمشنر قصور لہ زیر صدارت ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹی کا اجلاس

منگل 19 اگست 2014 16:34

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) ڈی سی او قصور کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اے سی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ قصور ڈاکٹر عبدالناصر گوہر، ایڈمنسٹریٹر یونسلزتحصیل قصور تفویض خالد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اکبر رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اقبال ،ڈی او ماحولیات فہیم نسیم ، ریسکیو 1122، محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ تعلیم ، محکمہ زراعت ، ٹی ایم اے اورتحصیل کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر قصور نے اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام محکمہ جات نے ڈینگی تدارک کے متعلقہ اپنی اپنی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر قصور نے اطمینان کا اظہار کیا اور تحصیل کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ صاف ستھرا اور خشک ماحول ہی ڈینگی سے بچاؤ کا واحد حل ہے اور اس کیلئے تمام محکمہ جات پر لازم ہے کہ وہ اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی او قصور کی قیادت میں جس جذبے کیساتھ تمام ڈیپارٹمنٹس ڈینگی کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں اس سے مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ ہمارا ضلع ڈینگی فری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :