نمک کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: تحقیق
منگل 19 اگست 2014 17:17
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء)ایک نئی تحقیق میں خبردار کیاگیاہے کہ نمک کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،نمک کی زیادہ مقدار صحت کی خرابیوں کا سبب بھی ہے۔ اور دنیا بھر میں نمک کے زیادہ استعمال کے باعث 1.65 ملین افراد فوت ہو جاتے ہیں۔ دنیا میں سب سے کم نمک استعمال کرنے والے ممالک میں کینیا، کیمرون اور گابون شامل ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں کہا گیاہے کہ دنیا بھر میں بالغ افراد کی 99 فی صد آبادی روزمرہ زندگی میں عالمی ادارہ ِصحت کی جانب سے مقرر کردہ نمک کی مقدار سے دو گنا زیادہ استعمال کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق، سویا ساس اور ڈبوں میں بند خوراک میں نمک کی بہت زیادہ مقدار شامل کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
’ٹفٹس یونیورسٹی‘ کے تحقیق دانوں نے 181 قوموں سے حاصل شدہ ڈیٹا کا جائزہ لیا۔
2010ء میں ایک بالغ فرد دن بھر میں نمک کا 3.95 گرام استعمال کر رہا تھا اور یہ عالمی ادارہ ِصحت کی جانب سے مقرر کردہ دو گرام فی دن کی مقدار سے تقریباً دو گنا زیادہ تھی۔دنیا بھر میں نمک کی زیادہ مقدار صحت کی خرابیوں کا سبب بھی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، دنیا بھر میں نمک کے زیادہ استعمال کے باعث 1.65 ملین افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق، ان 1.65 ملین میں 40 فیصد کی عمر 70 برس سے کم تھی۔ ہلاک شدگان کی اکثریت ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھتی تھی۔دنیا میں سب سے کم نمک استعمال کرنے والے ممالک میں کینیا، کیمرون اور گابون شامل ہیں۔ کینیا میں دل کے امراض اور فالج کے امراض کی شرح سب سے کم نوٹ کی گئی۔دل کے امراض کے ہاتھوں سب سے زیادہ ہلاکتیں جارجیا میں نوٹ کی گئیں جہاں سالانہ ایک ملین افراد میں سے دو ہزار افراد دل کے امراض کے باعث ہلاک ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے امراض ہلاک ہونے والی 10 فی صد اموات کی جڑیں کہیں نہ کہیں زیادہ نمک کھانے میں ملتی ہیں۔یہ تحقیق ’نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘ میں شائع کی گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.