نگلیریااور پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز باعث تشویش ہے ، خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے،نشاط ضیاء قادریش
منگل 19 اگست 2014 19:11
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے شہر میں سیوریج نالوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کو بھی قابل افسوس امر قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو کے لئے ہر سطح پر مہم چلا ئی جائے اور اس کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر سے عوامی آگاہی کے لئے یونین کونسل کی سطح پر مہم چلا نے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے انسداد پولیو اور نگلیریا کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ شاہ فیصل ٹاؤن کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹاؤن ہیلتھ آفیسر شاہ فیصل ڈاکٹر نصرت علی سید نے انسداد پولیو اور نگلیریا کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت کی خصوصی ہدایت پر جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے نگلیریا سے بچاؤ کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر پانی میں امیبا نگلیریا فاؤلری کے خاتمے کے لئے کلورین کے شاشے عوام میں تقسیم کئے جار ہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو اور نگلیریا کے حوالے سے منظم انداز میں مہم چلا ئی جائے اور عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دیکر تمام مہلک امراض سے بچا جاسکتا ہے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے نگلیریا اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے شاہ فیصل ٹاؤن محکمہ ہیلتھ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.