پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے پراونشل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر برائے انسداد پولیو قائم کرنے کا فیصلہ

منگل 19 اگست 2014 19:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے پراونشل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر برائے انسداد پولیو قائم کیا جا رہا ہے ،یہ سنٹر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی بلڈنگ میں قائم ہو گا، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ایمرجنسی کوراڈینیٹر ہوں گے ۔ اس بات کا فیصلہ منگل کے رو یہاں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ( ٹیکنیکل ) ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز ، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عبید السلام ، یونیسف کے ڈاکٹر طاہر منظور ، روٹری انٹر نیشنل کے سعید شمسی ، ملنڈ گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر اسلم چوہدری ، ڈائریکٹر ہیلتھ ( ای پی آئی) ڈاکٹر منیر اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ پراونشل ایمر جنسی آپریشنز سینٹر برائے انسداد پولیو صوبے میں نیشنل پولیو ایمرجنسی پلان کے طے شدہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن کا کام کرے گا۔

یہ سینٹر ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول رومز کو مستحکم کرے گا اور صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام روٹین ایمونائزیشن( ای پی آئی) اور پولیو مہمات کی کوریج کو یقینی بنانے کے لئے موثر کردار ادا کرے گا۔پراونشل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر صوبہ بھر سے اعداد و شمار جمع کر نے اسے ایو یلیویٹ کر نے کا کام کرے گا اور ایمونائزیشن کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ بھی اس کے ذمہ ہو گی۔

یہ سینٹر صوبہ میں آنے والے آئی ڈی پیزکے اعدادوشمار اور ان کے بچوں کو ویکسینیشن کے سلسلہ میں بھی صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرے گا۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے دفتر میں عالمی ادارہ صحت، یونیسف، روٹری انٹر نیشنل، ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور محکمہ صحت ای پی آئی ونگ کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ جن کے ذمہ سوشل موبلائزیشن، ایڈوکیسی،سرویلنس، کپسٹی بلڈنگ، ٹریننگ،ہائی رسک پاپولیشن کی نشاندہی،ڈیٹااینالسز اور سرویلنس کی ذمہ داریاں ہوں گی۔ سیکرٹری صحت نے فوری طور پر پروانشل ایمر جنسی آپریشنز سینٹر برائے انسداد پولیو کے قیام اور اس کے فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :