سرگودھا ،سرکاری ہسپتال میں مسلسل 3 گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے 24 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی

بدھ 20 اگست 2014 18:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) سرکاری ہسپتال میں مسلسل 3 گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے 24 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے لیڈی ڈاکٹر شاہدہ شاہین نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔

(جاری ہے)

2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روزچک نمبر 121 جنوبی سلمیٰ بی بی زوجہ محمد منظور کو انتہائی تکلیف دہ حالت میں مولا بخش زچہ بچہ ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر شاہدہ شاہین نے مریضہ کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور مسلسل 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سلمیٰ بی بی کے پیٹ سے 24 کلو وزنی رسولی نکال لی جس کے بعد خاتون کی جان پر لاحق خطرہ ٹل گیا اور خاتون کو شام گئے ہوش بھی آگیا جس کے بعد خاتون سلمیٰ بی بی اپنے آپ کو کافی ہلکا محسوس کرنے لگیں ڈاکٹر نے خاتون کو بیڈ ریسٹ کا کہا ہے لیڈی ڈاکٹر شاہدہ شاہین نے بتایا کہ کافی عرصہ سے اس کے پیٹ میں یہ رسولی موجود تھی جسے گزشتہ روز کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا گیا ہے نکالی گئی 24 کلو وزنی رسولی بننے کی وجہ جاننے کیلئے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوادیا گیا ہے ۔