ژوب کانگو وائرس سے نوجوان جاں بحق ، دو افراد متاثر

بدھ 20 اگست 2014 21:26

شیرانی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)ژوب شہر گوال اسماعیلزئی اور ملحقہ علاقوں میں کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے متعلقہ ادارہ اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردا ر ادا کررہے ہیں جبکہ کروڑوں روپے سے چلنے والا پروجیکٹ بھی عوام کو اس موذی مرض سے نہ بچا سکا موذی مرض سے ایک اور نوجوان جان بحق جبکہ اسی خاندان کے دو خواتین متاثر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس ژوب اور آس پاس کے علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے ژوب مینا بازار کے قریب گوال اسماعیل زئی میں لعل جان جان بحق ہوگیاجبکہ اسکی والدہ اور بہن متاثر جہنیں کوئٹہ منتقل کردیا گیاواضح رہے کہ اس موذی مرض سے اب تک چھ افراد لقمہ اجل جبکہ درجن سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ متعلقہ ادارہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت تاحال خواب خرگوش سے بیدار نہیں ہوئی ہے۔