ژوب کانگو سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے جاری اور کانگوں سے بچاؤ کے لئے ادویات تقسیم کی گئی

جمعرات 21 اگست 2014 16:14

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء)ژوب کانگو سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے جاری اور کانگوں سے بچاؤ کے لئے ادویات تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق کانگو سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مشترکہ طور پر اسپرے کا کام جاری ہے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری ادویات تقسیم کی گئی محکمہ صحت ژوب کے حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہا ہے