وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں میں خون کی بوتلوں اور مفت ادویات میں اضافہ کیا گیا

جمعرات 21 اگست 2014 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء)وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں میں خون کی بوتلوں اور مفت ادویات میں اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی ہدایات پر ہر گروپ کے خون کی بوتلیں 50سے بڑھا کر 100سو کی گئی ہیں جبکہ 2500افراد کے لئے مفت ادویات کا بندوبست کیا گیا ہے جو اس سے قبل 2000مریضوں کے حساب سے رکھی گئی تھیں۔ ترجمان کے مطابق ہسپتال میں بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔