گوجرانوالہ میں عوامی تحریک کے کارکن کی موت طبعی وجوہ کی بناء پر ہوئی ‘وزیر قانون پنجاب

جمعرات 21 اگست 2014 21:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کی موت طبعی وجوہ کی بناپر ہوئی ۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کریک ڈاؤن کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔پنجاب میں آمد و رفت کے تمام راستے کھلے ہیں۔ کہیں بھی کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ کی وجہ سے بے بنیاد الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔