گجرات،دومنزلہ بوسیدہ مکان گرنے سے رہائش پذیرمعمرشخص جاں بحق

جمعرات 21 اگست 2014 21:44

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء)محلہ بکر قصاباں گجرات شہر میں دومنزلہ بوسیدہ مکان گرگیا جس سے مکان کے نچلے حصہ میں رہائش پذیر ایک بزرگ اسلام محمد ولد عمر دین جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے بتایاجاتاہے کہ بکر قصاباں میں دومنزلہ مکان میں بالائی منزلہ پر زاہد اقبال اور نچلی منزل پر اسلام محمد رہائش پذ یر تھے مکان بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گر گیا جس سے دونوں منزلوں کی چھتیں گرگئی جس سے نچلی منزل میں رہائش پذیر معمر شخص اسلام محمد ولد عمر دین جاں بحق ہوگئے ایس ایچ او بی ڈویژن شیراز چیمہ انسپکٹر ایدھی سینٹر کا عملہ ٹی ایم اے کے افسران ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ٹی ایم او خرم محمود ترہنگی موقع پر پہنچ گئے 1122کے عملہ کے نے بھی امدادی کاروائیاں کی ہیں ۔