چارسدہ تباہی سے بچ گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بنیادی مرکز صحت کے سامنے رکھا گیا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا

جمعرات 21 اگست 2014 22:45

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء ) تحصیل شب قدر کے علاقہ پنچ پاؤ ں بم ڈسپوزل سکواڈ نے بنیادی مرکز صحت کے سامنے رکھا گیا پانچ کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنا دایا ۔بم پنچ پاؤ کے بنیادی مرکز صحت کے میں گیٹ کے سامنے رکھا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شب قدر تھانہ حواجہ وس کے حدود پنچ پاؤ میں نامعلوم شرپسندوں نے رات گئے ایک بنیادی مرکز صحت کے میں گیٹ کے سامنے پانچ کلو بارودی مواد نصب کر دیا تھا پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے کاراوائی کرتیہوئے بم کو نارکاہ بنا دیا جبکہ دوسری جانب حواجہ وس پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم شر پسندوں کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔یاد رہے کہ مذکورہ علاقہ میں اسی ماہ کی 18تاریخ کو پولیو مہم شروع ہونے والی تھی جسے سیکورٹی صورتحال کی پیش نظر اسے ملتوی کرکے 25 تاریخ کو شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :