روس نے ماسکو میں میک ڈونلڈز کے 4 ریسٹورنٹس بند کر دیئے گئے

جمعہ 22 اگست 2014 12:37

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) روس نے ماسکو میں میک ڈونلڈ کے 4 ریسٹورنٹس کو مناسب صفائی نہ کرنے پر عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دیدیا لیکن اس فیصلے کو یوکرائن کے معاملے پر امریکہ کیساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے، چاروں ریسٹورنٹس کو بند کرنے کا حکم تحفظ خوراک نگرانی کے محکمہ نے دیا ہے، ماسکو میں میک ڈونلڈ ریسٹورنٹس سوویت یونین کے آخری دنوں میں کھولے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :