سالمیت پاکستان طلباء کنونشن پاکستان کے دشمنوں کیخلاف طبل جنگ ثابت ہو گا، جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام
جمعہ 22 اگست 2014 13:04
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) سالمیت پاکستان طلباء کنونشن پاکستان کے دشمنوں کے خلاف طبل جنگ ثابت ہو گا۔اے،ٹی،آئی نظریہ پاکستان کا محافظ ہے۔پاکستان کے دشمنوں سے آخر دم تک لڑیں گے۔مسائل کا حل صرف نظامِ مصطفیﷺ میں مضمر ہے۔مرکزی کنونشن میں آزادکشمیر اور پاکستان کے کونے کونے سے طلباء شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام راجہ ذاکر خان،انچارج میڈیا سیل محمد حسنین مصطفائی،خالد محمود ضیائی،ناظم ضلع مظفرآباد سید دانیال گیلانی و دیگر نے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہاانجمن طلباء اسلام گزشتہ نصف صدی سے پاکستان اور نظریہ پاکستان کے دشمنوں سے بر سر پیکار ہے۔"سالمیتِ پاکستان طلباء کنونشن "پاکستان کے دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔(جاری ہے)
انجمن طلباء اسلام کے مرکزی کنونشن میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سمیت پاکستان کے تمام شہروں، کالجز،اور یونیورسٹیز کے طلباء شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا انجمن طلباء اسلام پاکستان میں انقلاب نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاظ چاہتی ہے۔
یہی ایک نظام ہے جس کی بدولت پاکستان کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ملک میں سیاسی افراتفری،دہشت گردی،فرقہ واریت،انتہا پسندی،بے روزگاری دین ِ اسلام اور نبی مکرمﷺ کی تعلیمات سے دوری کے سبب ہے۔حکمران موجودہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے پغمبر اکرم کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کریں۔انھوں نے کہا ملک میں بے روزگاری ،غربت،مہنگائی انتہا کوپہنچ چکی ہے غریب کی زندگی اجیرن بن کے رہ گئی ہے لیکن غربت اور مہنگائی کے دور میں ہمارے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ ایسے حالات میں نوجوان نسل کو اپناپازٹیو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے طلباء برادری مل کر اس ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کوشش کرے۔ انھوں نے کہا انجمن طلباء اسلام نے طلباء اور نوجوانوں کی روحانی ،فکری تربیت کر کے روحانی انقلاب بر پا کیا ہے۔انجمن طلباء اسلام روحانی انقلاب،عشق مصطفیﷺ کے فروغ،نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لئے اپنا سفر جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.