ایبولا وائرس کا شکار امریکی ڈاکٹر صحت یابی ،ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

جمعہ 22 اگست 2014 14:29

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء)ایبولا وائرس کے شکار ایک امریکی ڈاکٹر کو صحت یابی کے بعد گزشتہ روز ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 33 سالہ امریکی ڈاکٹر کینٹ برینٹلی کو ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے پر تین ہفتے قبل لائبیریا سے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاں گزشتہ روز انہیں مکمل صحت یاب قرار دے کر اٹلانٹا کے ایک ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر برینٹلی کی ایک ساتھی 59 سالہ طبی مشنری نینسی رِٹبول کو دو روز قبل ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ ان دونوں کو ایبولا کی تجرباتی دوا Zmapp دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ مغربی افریقی ملکوں میں ایبولا کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں رواں برس مارچ سے اب تک 1350سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔