محکمہ صحت پنجاب کا عازمین حج کیلئے حاجی کیمپ میں عارضی ہسپتال بنانے کا فیصلہ

جمعہ 22 اگست 2014 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء ) محکمہ صحت پنجاب نے عازمین حج کے لئے حاجی کیمپ میں عارضی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کے مطابق حاجی کیمپ میں 10 بستروں پرمشتمل عارضی ہسپتال بنایا جائے گا جس میں عازمین حج کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے اور فلو کی ویکسی نیشن بھی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ عارضی ہسپتال میں استعمال ہونے والی ادویات اور ویکسین کے لئے کولڈ سیوریج کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :