پولیو کے خاتمے کے لیے دہری ویکسین جلد پاکستان میں متعارف کرائی جائیگی
جمعہ 22 اگست 2014 21:29
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پولیو کی دو اقسام کی ویکسین استعمال کرنے سے دنیا کو اس مرض سے جلد چھٹکارا دلانے کی کوششوں میں تیزی آ سکتی ہے۔قطروں کی شکل میں پلائی جانے والی ویکسین دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے، لیکن بھارت میں کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ قطروں کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر ویکسین کا انجیکشن لگانے سے اس مرض کے وائرس کے خلاف مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پولیو کی روک تھام کے لیے اس کی ویکسین کے دو قطرے پلائے جاتے ہیں اس کے اندر پولیو وائرس کمزور حالت میں موجود ہوتا ہے جو مرض تو نہیں پھیلا سکتا لیکن اس کے خلاف جسم کا مدافعتی نظام حرکت میں آ جاتا ہے جو مرض پیدا کرنے والے وائرس کا مقابلہ کرتا ہے،یہ قطرے بہت سستے ہوتے ہیں نظامِ انہضام میں کام کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اس کے مقابلے پر انجیکشن سے دی جانے والی ویکسین خون کے اندر شامل ہو کر کام کرتی ہے۔
دہری ویکسین نائجیریا میں پہلے ہی استعمال کی جا رہی ہے اور جلد ہی اسے پاکستان میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔عالمی ادار صحت کے ڈاکٹر بروس آئلوارڈ نے کہاکہ اس تجربے کے نتائج پولیو کے خاتمے کے ضمن میں صحیح معنوں میں تاریخی ہیں۔انھوں نے کہاکہ اس سے پولیو ویکسین کے بارے میں ہماری تفہیم میں اور بچوں کو پولیو سے بہترین اور فوری تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں انقلابی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.