پولیو کے خاتمے کیلئے دہری ویکسین جلد پاکستان میں متعارف کرائی جائیگی
ہفتہ 23 اگست 2014 12:18
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پولیو کی دو اقسام کی ویکسین استعمال کرنے سے دنیا کو اس مرض سے جلد چھٹکارا دلانے کی کوششوں میں تیزی آ سکتی ہے۔قطروں کی شکل میں پلائی جانے والی ویکسین دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے، لیکن بھارت میں کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ قطروں کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر ویکسین کا انجیکشن لگانے سے اس مرض کے وائرس کے خلاف مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پولیو کی روک تھام کے لیے اس کی ویکسین کے دو قطرے پلائے جاتے ہیں اس کے اندر پولیو وائرس کمزور حالت میں موجود ہوتا ہے جو مرض تو نہیں پھیلا سکتا لیکن اس کے خلاف جسم کا مدافعتی نظام حرکت میں آ جاتا ہے جو مرض پیدا کرنے والے وائرس کا مقابلہ کرتا ہے،یہ قطرے بہت سستے ہوتے ہیں نظامِ انہضام میں کام کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اس کے مقابلے پر انجیکشن سے دی جانے والی ویکسین خون کے اندر شامل ہو کر کام کرتی ہے۔
دہری ویکسین نائجیریا میں پہلے ہی استعمال کی جا رہی ہے اور جلد ہی اسے پاکستان میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔عالمی ادار صحت کے ڈاکٹر بروس آئلوارڈ نے کہاکہ اس تجربے کے نتائج پولیو کے خاتمے کے ضمن میں صحیح معنوں میں تاریخی ہیں۔انھوں نے کہاکہ اس سے پولیو ویکسین کے بارے میں ہماری تفہیم میں اور بچوں کو پولیو سے بہترین اور فوری تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں انقلابی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.