اولیاء کرام کے آستانے رشد و ہدائت کا سرچشمہ ہیں،سید نذیر الحسن گیلانی

ہفتہ 23 اگست 2014 12:44

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء)سیکرٹری محکمہ اوقاف وامور دینیہ سید نذیر الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کے آستانے رشد و ہدائت کا سرچشمہ ہیں ۔ زائرین یہاں آکر ذہنی و قلبی سکون حاصل کرتے ہیں ۔ محکمہ اوقاف کے ملازمین زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھرپور محنت کریں ۔ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام درباروں پر جاری ترقیاتی منصوبہ جات جلد ازجلد مکمل کئے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوربار مائی طوطی صاحبہ کھوئی رٹہ پر جشن آ زادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے ڈویژنل ڈائیریکٹر محکمہ اوقاف مقصود حسین عباسی ، ناظم امور دینیہ مفتی ظہور احمد ، اسسٹینٹ ڈائیریکٹر سردار محمد شفیق ، ضلع مفتی محمد عارف نقشبندی ، مفتی محمد عارف حسین نورانی نکیال ، سابق چےئرمین علماء و مشائخ کونسل علامہ عبدالرزاق چشتی نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ مقابلہ قرأت و نعت خوانی میں قاری محمد اشتیاق ، قاری محمد مسعود ، قاری محمد شاہد ، قاری محمد عرفان ، حافظ عبدالرحمان ، قاری عبدالرزاق نے حصہ لیا۔ مقابلہ قرأت میں قاری محمد مسعود اوّل ، قاری محمد شاہد دوم ، قاری عبدالرزاق سوم پوزیشن پر آئے ۔ مہمان خصوصی سید نذیر الحسن نے انھیں انعامات تقسیم کئے ۔ سید نذیر الحسن گیلانی نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اسلامیان برّصغیر کو علیحدہ مسلم ملک میسّر آیا ۔

جسمیں وہ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں ۔ پاکستان اسلام کا قلعہ اور ملت اسلامیہ کی امیدوں کا مرکز و محور ہے ۔انھوں نے کہا کہ کوٹلی کے بیشتر درباروں پر ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ جنھیں جلداز جلد مکمل کیا جانا چاہیے ۔ زائرین کی بہت بڑی تعداد اولیاء کرام کے آستانوں پر آکر ذہنی و قلبی سکون حاصل کرتے ہیں ۔ زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہماری اوّلیں ترجیح ہے ۔

انھوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر مقصودد حسین عباسی اور اسسٹینٹ ڈائیریکٹر کوٹلی سردار محمد شفیق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دیں ۔ میں اور آپ مل کر محکمہ اوقاف کو جدید خطوط پر استوار کریں گے ۔ ملازمین کے مسائل حل کریں گے ۔ انھوں نے دربار شیر شاہ کوٹلی پر واٹر ٹینک کی تعمیر کے منصوبہ میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ اس منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔

تاکہ زائرین اور نمازی مستفید ہوں ۔ انھوں نے دربار مائی طوطی صاحبہ پر جنریٹر کی فراہمی اور جامع مسجد کے لئے قالین بچھانے کا حکم بھی دیا۔ تقریب میں مقامی و غیر مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔ شرکاء نے محکمہ اوقاف کے ان اقدامات کو سراہا۔