ناسا نے شمالی قطب پر فضائی مشن کا آغاز کر دیا

ہفتہ 23 اگست 2014 12:49

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے شمالی قطب پر گرمیوں میں برف پگھلنے کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے فضائی مشن کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ناسا کے پروگرام منیجر ٹام ویگنر کے مطابق برف پگھلنے کی رفتار اندازوں سے کہیں زیادہ تیز ہے انہوں نے کہا کہ ناسا مصنوعی سیاروں کے ذریعے 1980 سے شمالی قطب کا جائزہ لے رہا ہے اور اعداد و شمار کے مطابق دو تہائی برف پگھل چکی ہے انہوں نے کہا کہ ناسا اگلے ہفتے گرین لینڈ سے پروازوں کا آغاز کریگا اور زمین پر ہونے والی تبدیلیوں کے شمالی قطب کے موسم پر اثرات کا مشاہدہ کریگا ۔