ایبولا وائرس سے متاثر امریکی ڈاکٹر معجزانہ طور پر صحت یاب ہو گیا

ہفتہ 23 اگست 2014 12:49

اٹلانٹا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء)ایبولا وائرس سے متاثر امریکی ڈاکٹر معجزانہ طور پر صحت یاب ہو گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ امریکی ڈاکٹر کینٹ برینٹلی کو ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے پر تین ہفتے قبل لائبیریا سے امریکا منتقل کیا گیا تھاہفتہ کو انہیں مکمل صحت یاب قرار دے کر اٹلانٹا کے ایک ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کی ہسپتال سے چھٹی کے موقع پر جشن کا سا سماں تھا۔ ڈاکٹر نے گرمجوشی سے ڈاکٹروں اور نرسوں کو گلے لگایا اور دنیا کو یہ دکھا دیا کہ وائرس کا شکار بننے کے ایک ماہ بعد اب وہ کسی کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔