عوامی تحریک کے دھرنے میں پانی کے اندر مضر صحت چیز ملانے والا شخص کارکنوں نے دھر لیا ،شربت تیار کررہا تھا،مشکوک شخص

ہفتہ 23 اگست 2014 16:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) عوامی تحریک کے دھرنے میں پانی کے اندر مضر صحت چیز ملانے والا شخص کارکنوں نے دھر لیا ۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے مشکوک شخص سے دو کیمیکل کے شاپر بھی برآمد کرکے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز عوامی تحریک کے کارکنوں نے ایک مشکوک شخص کو اس وقت دھر لیا جب وہ دو کیمیکل کے لفافوں میں رکھا کیمیکل پانی میں ملا رہا تھا کارکنوں نے مشکوک شخص کو حراست میں لیکر کیمیکل سے بھرے دو لفافے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے اور دونوں لفافوں کا وزن ایک کلو کے قریب تھا عوامی تحریک کے کارکنوں کا الزام تھا کہ مشکوک شخص پانی میں کیمیکل ملا رہا تھا جبکہ مشکوک شخص کا کہنا تھا کہ وہ شربت تیار کررہا تھا