تازہ کارروائیوں کے دور ان 60فضائی حملے ،مزید 10فلسطینی شہید ، متعدد زخمی ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف لند ن میں مظاہرہ ، اسرائیلی حملوں میں12 منزلہ عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی،اقوام متحدہ فلسطینی سر زمین سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے نظام الاوقات طے کرے ، خالد مشعل ، مصر نے حماس اور اسرئیل میں جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز کردیں

اتوار 24 اگست 2014 13:52

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے علاقے میں تازہ کارروائیوں کے دور ان 60فضائی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں مزید 10فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ، اسرائیلی حملوں میں12 منزلہ عمارت ملبے کے دھیر میں تبدیل ہوگئی تفصیلات کے مطابق آٹھ جولائی سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم ازکم2100سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، حماس کی جانب سیراکٹ داغنے پر4 اسرائیلی شہری اورفوج کے 72 اہلکار ہلاک ہوئے حماس کے جلاوطن رہنما خالد مشعل نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی سر زمین سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے نظام الاوقات طے کرے۔

(جاری ہے)

مصر میں ہونے والے مذاکرات میں شریک حماس کے ایک سینئر رہنما نے اس بات کہ بھی تصدیق کی کہ ان کی تنظیم عالمی عدالت ( آئی سی سی) میں فلسطین کی طرف سے دائر کی جانے والی کسی بھی درخواست کی حمایت کریگی موسیٰ ابو مرزوق کے مطابق حماس نے اس سلسلے میں صدر محمود عباس کی طرف سے دی جانے والی دستاویز پر دستخط کر دئیے ہیں دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل اور حماس سے کہا ہے کہ وہ مصر میں دوبارہ مذاکرات شروع کریں ادھر مصر نے حماس اور اسرئیل میں جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں ادھر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں مظاہرہ کیا گیا