Live Updates

دھرنوں کی کوریج کرنے والے صحافی بھی موسم کی چیرہ دستیوں سے محفوظ نہ رہ سکے،صحافیوں کی بڑی تعداد بھی نزلہ ، زکام اور بخار کا شکار ہونے لگی،کوئی عمران خان کے عشق کوئی قادری کی عقیدت مگر صحافی پیشہ کے باعث مجبور

اتوار 24 اگست 2014 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کی کوریج کرنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی ہر دم بدلتے موسم کی چیرہ دستیوں سے محفوظ نہ رہ سکے اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی نزلہ ، زکام اور بخار کا شکار ہونے لگی۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکاء میں ہر دوسرا شخص دعا گو ہے کہ جلد اس دھرنے کا اختتام ہونا چاہیے کیونکہ کوئی ڈاکٹر طاہر القادری سے مجبور ہے اور کوئی عمران خان سے عشق کے باعث یہاں سے نہیں جاتا اور کوئی میڈیا کوریج کے باعث اپنی ڈیوٹی کے باعث جگہ سے نہیں ہل سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :