جاوید ہاشمی کی طبیعت اچانک خراب، پمز ہسپتال منتقل، فزیو تھراپی کیلئے چین جائیں گے

پیر 25 اگست 2014 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔پمز ہسپتال منتقل ۔تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدر14 اگست سے آزادی مارچ کے قافلے میں شب و روز مصروف تھے جس کے باعث گزشتہ روز پیر کو ان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال متنقل کر دیا گیا ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت موسم کی تبدیلی کے باعث خراب ہوئی ہے۔طبیعت کے چیک اپ کے لئے بیرون ملک بھی جانے کا امکان ہے۔ادھر پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کو بخار ،گلے اور آنکھوں میں درد کی شکایات سے معائنہ کر کے انہیں داخل کرا یا گیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے آرام کریں۔

(جاری ہے)

پمز ترجمان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کو گلے کا انفیکشن ہوا ہے ، ان کا ایکس رے بھی کر لیا گیا اور خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے جاوید ہاشمی کو اینٹی بائیوٹک شروع کرائی ہے ، ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی نے خرابی صحت کے باعث سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کر دی ہیں۔ کچھ دن پمز میں فزیو تھراپی کرائیں گے جس کے بعد جاوید ہاشمی کے بیرون ملک جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جاوید ہاشمی امریکہ کی بجائے فزیو تھراپی کیلئے چین جائیں گے

متعلقہ عنوان :