ضلع کوٹلی کااعزاز،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی کو ہاوٴس جاب کیلئے نامزد کردیا

پیر 25 اگست 2014 16:14

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) ضلع کوٹلی کااعزاز،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی کو ہاوٴس جاب کے لئے نامزد کردیا ۔ 11طلبہ ہسپتال میں ہاوٴس جاب کرسکیں گئے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی کو ہاوٴس جاب کے لئے سٹیٹس ملنا اہم کامیابی ہے ۔ ہماری کاوشیں رنگ لائیں PM&DCکی ٹیم نے ہسپتال کے اچانک دورے کیے اور ہمارے ہسپتال کو اس قابل پایا کہ یہ ادارہ ہاوٴس جاب کے لئے موزوں ترین ہے ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی سرجن محمد جہانگیر کی میڈیا کو بریفنگ میں ڈاکٹر سیّد شفقت حسین شاہ ، ڈاکٹر محمد سلیم ، ڈاکٹر محمد اخلاق ، ڈاکٹر ریاض احمد رضا، ڈاکٹر سرجن محمد جاوید ، ڈاکٹر محمد اسلم ، ڈاکٹر محمد افضل ، ڈاکٹر نذیر احمد ملک ، ڈاکٹر منور احمد ، ڈاکٹر نیازاحمد راٹھور، ڈاکٹر حسنین علی بخاری ، ڈاکٹر نصرا للہ خان ،ڈاکٹر آصف نذرخان ، ڈاکٹر ایس ایم راشد یعقوب ،فریاد حسین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سرجن محمد جہانگیر نے بریفنگ میں کہا کہ میں نے ذاتی طور پر PM&DCکے دفتر کے چھ بار ہاوٴس جاب چکر لگائے ۔ہاوٴس جاب کے لئے ہسپتال میں لائبریری ، لیبارٹری، میڈیسزاور سرجنری اور ای این ٹی کے شعبہ کو اپ گریڈ کرنا ضروری تھا جس کے لئے اقدامات کیے ۔انہوں نے کہا ہے کہ 30دسمبر 2013کو کراچی سے PM&DCکی ٹیم سے اچانک ہسپتال کا دورہ کیا اور ہمارے ادارہ کو ہاوٴس جاب کے لئے موزوں قراردیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ہمارے لئے اعزازسے کم نہیں کہ ہمارے ہسپتال کو کسی میڈیکل کالج سے منسلک ہوئے بغیر طلبہ کے ہاوٴس جاب کے لئے منظور کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ DHQہسپتال کوٹلی میں 5میڈیسنز، 5سرجری اور1ای این ٹی کی پوسٹ پر ہاوٴس جاب کر سکیں گئے ۔ اب ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کو درجہ بھی مل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہاوٴس جاب کے لئے پورے پاکستان میں طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ضلع کوٹلی کے لوگوں کے لئے یہ بات کسی تحفہ سے کم نہیں کہ ان کے ضلعی ہسپتال کو ہاوٴس جاب کا درجہ مل گیا ۔

متعلقہ عنوان :