وستہ محمد میں صفائی کی ناقص صورتحال نے شہریوں کو وبائی بیماریوں میں مبتلا کردیا لوگ ذہنی مریض بن گئے

پیر 25 اگست 2014 17:28

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) اوستہ محمد میں صفائی کی ناقص صورتحال نے شہریوں کو وبائی بیماریوں میں مبتلا کردیا لوگ ذہنی مریض بن گئے شہریوں اور عوامی حلقوں نے میڈیا کو شکایات ک کہ شہر میں صفائی نہ ہونے سے نالیوں کا پانی مختلف گلیوں اور روڈوں پر بہہ رہا ہے جبکہ مختلف کالونیوں میں بھی صفائی نہ ہونے کے برابر ہے کئی بار چیف آفیسر کو کہنے کے باوجود کچھ عملدرآمد نہیں ہوا شہر لگتا ہے کہ لاوارث ہے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ورنہ ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔