الخدمت فاؤنڈیشن تھر میں جدیدMCHCاسپتال قائم کر رہی ہے ،اعجازللہ خان ،

تعمیراتی کاموں میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے ، نیشنل ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی زیر تعمیر اسپتال کے دورے میں پر گفتگو

پیر 25 اگست 2014 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت تھر میں MCHCمدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال کا نیشنل ڈائر یکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان اور راشد قریشی نے دورہ کیا ،اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا دورے کے دوران سبحان سمیجواورواٹر پراجیکٹ تھر کے انچارچ یٰسین مغل،الخدمت سندھ کے ذمہ دار سیف اللہ بھی موجود تھے ،اس موقع پر سبحان سمیجو نے اعجازا للہ خان کوMCHC مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال پر جاری کاموں سے متعلق بریفنگ دی ،انہوں نے بتا یا کہ MCHC پر کام تیزی سے جاری ہے ،اور اس کی تعمیر میں معیار کا خاص خیال رکھا جارہا ہے ،اعجاز اللہ خان نے ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ اسپتال کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، انہوں نے تعمیرات سے متعلق کئی مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی دی ،اس موقع پر کمپلیکس میں تھر پارکر کے عوام کیلئے کی جانے والی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیرات کا بھی جائزہ لیا گیا ،اور فوری طور پر پلانٹ کی تنصیب کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دی گئی،اعجاز للہ خان نے کہا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن تھر کے عوام کیلئے ایک جدیدMCHCمدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال اسپتال قائم کر رہی ہے جس میں زچہ وبچہ کیلئے انتہا ئی نگہداشت کا یو نٹ بھی قائم ہو گا ، اسپتال جد ید آلات وسہو لیات سے آراستہ ہو گا،تھر میں اسپتال کا قیام وہاں صحت کی ناکا فی سہولتوں کے پیش نظر کیا گیا کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ الخدمت تھر کے عوام کی خدمت کر رہی ہے اور خدمت کا عمل جاری رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :