(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اور محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے‘ راشدہ یعقوب شیخ

منگل 26 اگست 2014 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اور محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے،اسی مقصد کے پیش نظر صوبے بھر میں بڑے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کئے جارہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنانا ہمارا عزم ہے۔ سرمایہ کاری ، تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ اور صنعتکاری کے عمل کو تیز کر کے غربت اور بے روز گاری جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ صوبے بھر میں تعمیراتی سرگرمیوں او رصنعتوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئندہ چار برس کے دوران روزگار کے 40 لاکھ مواقع پید ا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے او راس ہدف کو ہر قیمت پر حاصل کریں گے۔ فنی تعلیم کو فروغ دے کر مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کی جا سکتی ہے۔ کارکنان کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے میدان میں عمل میں نکلیں۔ ترقیاتی سکیموں کی شفاف تکمیل یقینی بنائیں اور وسائل کی ایک ایک پائی کے امین بن کر اس کے درست استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔