کرک میں پولیو مہم،ڈپٹی کمشنر کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹ پر چھاپے

منگل 26 اگست 2014 19:14

کرک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) پولیو مہم،ڈپٹی کمشنر کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹ پر چھاپے،غیر ذمہ دارانہ کارکردگی پر پولیوٹیموں کو تبدیل کرکے نئے ٹیمزتعینات کرنے کیساتھ ساتھ کاروائی کرنے احکامات جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرک شعیب خان جدون نے جاری پولیو مہم میں ٹرانزٹ پوائنٹ چلڈرن ہسپتال کرک اور تنگوڑی چوک کا دورہ کیا،اس موقع پر تنگوڑی چوک میں پولیو ورکرز بغیر یورنیفارم کے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جبکہ چلڈرن ہسپتال میں پولیو ٹیم کے غیر ذمہ دارکارکردگی پر اُن کو تبدیل کرکے نئے اہلکار تعینات کرنے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنیوالے کیخلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ پولیو ٹیمیں خلوص اور ایمانداری کیساتھ اپنی ڈیوٹی نبھائیں تاکہ ہم کرک کو پولیو فری ضلع بنائیں،پولیو مہم کے دوران آئی ڈی پیز کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ اُن پولیو قطروں سے نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :