ای سگریٹ پر پابندی لگائی جائے،عالمی ادارہ صحت
بدھ 27 اگست 2014 12:44
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے مطالبہ کیا ہے کہ عمارات کے اندر ای سگریٹ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔جبکہ ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ ای سگریٹ کی بچوں کو خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں ای سگریٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جب تک کسی بھی قسم کی ٹھوس تحقیق سامنے نہیں آتی تب تک یہ کہنا بالکل غلط ہوگا کہ ای سگریٹ تمباکونوشی ترک کرنے میں لوگوں کو مدد دیتی ہے۔
ادارے میں کام کرنے والے صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ای سگریٹ کا استعمال کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ای سگریٹ کے حق میں مہم چلانے والے افراد کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال کے حوالے سے قانون متناسب ہونے چاہیے۔(جاری ہے)
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ای سگریٹ کے حوالے سے ہونے والی تشہیری مہم پر پابندی عائد کردینی چاہیے جو بچوں اور تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کو ایسی ڈیوائیسز استعمال کرنے کا حوصلہ بڑھا سکتی ہیں۔
ماہرین نے مزید کہا کہ ای سگریٹ کے لیے پھل، کینڈی اور شراب کی طرز پر بنائے گئے ذائقے بھی استعمال نہیں ہونے چاہیں۔کچھ محققین کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ پر پابندی کی وجہ سے لوگ ایک ایسی چیز سے محروم ہوجائیں جو انھیں سگریٹ کے مقابلے میں کم نقصان پہنچاتی ہے۔ای سگریٹ کے دو اجزاء ہوتے ہیں ایک سرے پر رقیق نکوٹین ہوتا ہے اور دوسری جانب دوبارہ چارج کی جانے والی بیٹری ہوتی ہے۔اس کا استعمال کرنے والا جب کش لگاتا ہے تو نکوٹین بخارات کے ذریعہ منہ میں تحلیل ہو جاتی ہے اور جو چیز دھواں نظر آتی ہے وہ بہت حد تک صرف بھاپ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.