پاکستانی حاجیوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پیرا میڈیکل سٹاف کا عملہ سعودی عرب پہنچ گیا

بدھ 27 اگست 2014 12:44

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) سعودی عرب میں پاکستانی حاجیوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل 432 رکنی حج میڈیکل سعودی عرب پہنچ گیا ہے جن میں 144 ڈاکٹرز اور 288 پیرا میڈیکل سٹاف کے لوگ شامل ہیں حکومت پاکستان نے مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال قائم کرنے کے علاوہ 8 ڈسپنسریاں مکہ میں جبکہ تین ڈسپنسریاں مدینہ میں قائم کی ہیں جہاں پر یہ ڈاکٹرز عازمین حج کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرینگے اس کیلئے حکومت نے کروڑوں روپے کی ادویات بھی فراہم کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :