حاجی صاحب! مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ ہے تو ہمیں بتائیں

وزیراعظم کا حاجی غلام احمد بلور کو مخاطب کرکے خطاب

بدھ 27 اگست 2014 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے حاجی غلام محمد بلور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں بتائیں حکومت کس طرح یلغار کرے کیونکہ ہم کوئی پرامن راستہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے غلام احمد بلور کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ حاجی صاحب! مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ ہے تو ہمیں بتائیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف جب ایوان میں بیٹھے ہوئے تھے تو غلام احمد بلور نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وہ کام نہیں کیا جو احتجاج کرنے والوں کیساتھ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ان کیخلاف کوئیک ایکشن لے جس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ راستہ بتائیں کہ ہم کس طرح یلغار کریں۔ ہم امن کے پیروکار ہیں

متعلقہ عنوان :