ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سینٹرل پولیس آفس میں اقوام متحدہ ڈپارٹمنٹ برائے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کے اماڈو کارو عالمی ادارہ برائے صحت کے ٹیم لیڈر صالح طماش اور سیکیورٹی آفیسر مناس بیاٹو پر مشتمل وفد کیملاقا، شہر میں یکم ستمبر تا 3 ستمبر تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے پولیس سیکیورٹی اقدامات اور امن وماان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 27 اگست 2014 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سے سینٹرل پولیس آفس میں اقوام متحدہ ڈپارٹمنٹ برائے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی کے اماڈو کارو (Amado Caro) عالمی ادارہ برائے صحت کے ٹیم لیڈر صالح طماش اور سیکیورٹی آفیسر مناس بیاٹو (Mannas Banatu) پر مشتمل وفد نے ملاقات کی اور شہر میں یکم ستمبر تا 3 ستمبر تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے پولیس سیکیورٹی اقدامات اور امن وماان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام تر اقدامات ولائحہ عمل سے آگاہی حاصل کی۔

اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز ضلعی ایس ایس پیز کراچی ودیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہدایات دیں کہ پولیو مہم پر مامور کئے جانے والے ہیلتھ ورکرز بشمول خواتین اسٹاف ودیگر ٹیم ممبران کی باقاعدہ فہرستوں کے حوالے سے محکمہ صحت سندھ اور کراچی کے اضلاع میں ایسٹ ویسٹ مہم میں مصروف عملے کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانوں کے لحاظ سے غیر معمولی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے اضافی نفری کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں اور سیکیورٹی فرائض سے متعلق انہیں باقاعدہ بریفنگ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ایسٹ ویسٹ ساؤتھ زونز کے اضلاع کے مختلف تھانوں کے کرائم انالیسز کے تناظر میں ہدایات دیں کہ ضلع غربی کیلئے پولیس کمانڈوز کی بھی پولیو مہم سیکیورٹی کے لئے تعیناتیوں کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ پولیو مہم کے دوران تمام داخلی وخارجی راستوں پر ناصرف ناکہ بندی‘ ریکی‘ نگرانی بلکہ جرائم سے متاثرہ علاقوں میں اسنیپ چیکنگ‘ پکٹنگ اور پیٹرولنگ کیلئے بھی انتہائی ٹھوس اور موثر اقدامات اختیار کئے جائیں۔#