پاکستان سے درآمد اچار مضر صحت ہیں: سعودی عرب

جمعرات 28 اگست 2014 13:21

پاکستان سے درآمد اچار مضر صحت ہیں: سعودی عرب

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء ) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے فوڈ و ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پاکستان میں تیار ہونے والے "شان" مارکہ اچار کے استعمال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرسوں کی موجودگی سے ہونے والے امراض سے متاثرہ افراد اس اچار کو استعمال کرنے سے سختی سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ شان کمپنی کے اچار میں سرسوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کے پیکٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

سرسوں کی حساسیت سے متاثرہ افراد اس اچار کو استعمال نہ کریں ورنہ ان کی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔سعودی عرب کی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ شان اچار استعمال کر رہے ہیں تو اسے فوری طور پر ترک کر دیں کیونکہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ محکمے نے متعلقہ حکام سے بھی کہا ہے کہ وہ مارکیٹ میں موجود شان اچار کی کوالٹی چیک کریں اور غیر معیاری اچار کو مارکیٹ سے نکال دیں۔

متعلقہ عنوان :