انقلاب اورآزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں عام شہری اپنے اپنے گھروں کو واپس،اکثریت مختلف بیماریوں میں مبتلا

جمعرات 28 اگست 2014 14:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) انقلاب اورآزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں عام شہری اپنے اپنے گھروں کو واپس پہنچناشروع ہوگئے،اور انقلاب اورآزادی مارچ میں لوگوں کی اکثریت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئیں،کھانے اور پانی قلت ہے ،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء کے مطابق گذشتہ روز وعوامی تحریک کے انقلاب میں فیصل آباد علاقہ رضا آباد سے دوبہنیںآ منہ عبداللہ اور زینب عبداللہ بیمار ہونے پر اپنے گھرواپس پہنچی ہیں،بتایا گیا ہے کہ اور ان کے ساتھ غلام محمدآباد، مرضی پورہ،رضا آباد سمیت دیگر علاقوں کے دوسو کے لگ پھگ بچے۔

(جاری ہے)

برزگ اوردیگرمرد خواتین پر مشتمل دوبسیں واپس فیصل آباد پہنچی ہیں،انہوں نے بتایاحکومت کی طرف سے کوئی پیش کش نہ ہونے پر جوعام شہری انقلاب اورآزادی مارچ شریک ہوئے تھے بڑی تعداد میں واپس آنا چاہتے ہیں مگر ٹرنسپورٹ نہ ہونے وجہ مجبور ہیں،انقلاب اورآزادی مارچ میں لوگوں کی اکثریت خارش،پیٹ کی بیماریوں سمیت دگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اورکھانے اور پانی انتہائی قلت ہے،اس طرح تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں صرف پارٹی ورکرز ہیں جبکہ کاروباری عام شہر ی واپس پہنچ چکے، انہوں نے بتایا ہے ہم مقامی رہنماؤں کی یقین دہانی پر گئے تھے کہ دوچار دن بعد حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا اورہم واپس آ جائیں گے،ہم کاروبارلوگ ہیں ہمارے پاس اتنہا وقت نہیں ہے ایک سال تک وہاں بیٹھے رہیں،