چودھری محمدیٰسین کا دورہ کوٹلی ،نکیال میں سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان سے ملاقات ،صحت یابی دریافت کی

جمعرات 28 اگست 2014 14:52

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) آزادجموں وکشمیرکے قائمقام وزیراعظم چوہدری محمدیٰسین نے دورہ کوٹلی کے دوران نکیال میں سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان سے ملاقات کی اوران کی صحت یابی دریافت کی،قائمقام وزیراعظم کافی دیرنکیال سکندرہاؤس موجودرہے اس موقع پرممبرکشمیرکونسل سردارمحمدنعیم خان،سابق ممبرکشمیرکونسل سردارفاروق سکندر سمیت پی پی پی نکیال اورن لیگ کی شخصیات بھی موجود تھیں،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امورپاکستان وآزادکشمیرکی سیاسی صورتحال ،تعمیروترقی اورکشمیرایشوپرتبادلہ خیال کیا۔

قائمقام وزیراعظم نے ساردہ کے مقام پراسسٹنٹ ڈائریکٹرسردارمنورحسین مرحوم کے انتقال پربھی فاتحہ خوانی کی نکیال میں پی پی پی رہنماسردارنعیم آرزوکی رہائش گاہ پربھی تقریب میں شرکت کی قائمقام وزیراعظم نے کھوئیرٹہ کے مقام پرملک عزیزمرحوم آف کینٹھی،درکوٹی کراس میں راجہ قدرت اللہ کی بہو،درکوٹی کراس میں راجہ ظفرمرحوم کے انتقال پربھی فاتحہ خوانی کی قائمقام وزیراعظم نے سابق وزیررفیق نیئرکے سسرکے انتقال پربھی ان کی رہائش گاہ پرجاکرفاتحہ خوانی کی،کھوئیرٹہ میں ذوالفقاراحمدکے ماموں کے انتقال پرفاتحہ خوانی کی،قائمقام وزیراعظم نے درکوٹی کراس میں ماسٹرعزیزکے ہاں ٹی پارٹی اورچوہدری اسلم کے ہاں کھاناکی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم نے درکوٹی کراس میں اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی چوہدری ساجدحسین کے والد تحصیلدار(ر)چوہدری محمداسلم کی بھی عیادت کی اورصحت یابی کے لیے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :