عوام کو بہترین طبی سہو لیات کی فراہمی اولین تر جیح ہے ،تمام ممکنہ و سائل بر وئے کار لائے جا رہے ہیں ،جاوید اختر محمو د

جمعرات 28 اگست 2014 15:52

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء)ڈی سی او جاوید اختر محمو د نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین طبی سہو لیات کی فراہمی اولین تر جیح ہے جس کیلئے تمام ممکنہ و سائل بر وئے کار لائے جا رہے ہیں ، ڈاکٹراور پیرا میڈ یکل کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کیلئے بھی متعلقہ اتھا رٹیز کو ریفرنس بجھو ائے جا رہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال سمیت ، بنیادی مر اکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹر کو بھی عوامی خدمت اور مریضو ں کی دیکھ بھال کیلئے متحرک کیا جا رہا ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال کا دورہ کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ایم ڈی بٹ ، دی او جنگلات ملک وسیم سجاد ، ڈی او بلڈنگ مجید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عبد العزیز، ڈاکٹر جمیل الرحمن ، ڈاکٹر انور بھی ان کے ہمر اہ تھے،جا وید اختر محمو د نے ہسپتال کے لان ، پارکنگ ایریا، ایمر جنسی ، آوٹ ڈور اور ان ڈور کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہو لیات کے متعلق دریافت کیا ،انہو ں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھر ائی کا معیار بہتر ہو ا ہے لیکن اسے مزید بہتر بنانے کی ضر ورت ہے ، انہو ں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہد ایت کی کہ وہ ایمر جنسی وارڈ میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضر ی کو یقینی بنایا جائے اور ایمر جنسی میں آنے والے مریضو ں کو ادویات کی کی فراہمی کے سلسلہ میں حکو متی ہد ایات کی پیر و ی جائے،بعد ازاں انہو ں نے ہسپتال کے لان میں مو سم بر سات کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے (پلکن) کا پو دالگایا ،انہو ں نے تقریب کے شرکاء اور تقریب میں شرکت کرنے والے مو جود بچو ں سے بھی پو دے لگو ائے، انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنے ارد گر د کے ما حو ل کو صاف ستھر ا رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے خو د سے ثمر آور کو ششیں کر نا چاہیے اور حکو متی اقدامات میں ہا تھ بٹا نا چاہیے۔