پنجاب ، ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کو 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

جمعرات 28 اگست 2014 16:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پنجاب حکومت نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ملیریا بیماری کے پھیلنے کا باعث بننے والے ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کو 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ،فیصل آباد اور دیگر شہروں کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس نے سیکرٹری صحت کو تحریری درخواستیں دی تھیں کہ ملیریا کی بیماری کا باعث بننے والے مچھر کے خاتمے کیلئے سپرے کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے فنڈز درکار ہیں چناچہ محکمہ صحت نے محکمہ خزانہ کو درخواست دی تھی کہ فوری طور پر فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ اس بیماری کو بڑھنے سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں ،زرائع نے بتایا کہ درخواست پنجاب حکومت سے منظوری کے بعد سیکرٹری خزانہ نے محکمہ صحت کو 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں جو کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اکاوٴنٹس میں منتقل کردیئے گئے ہیں ،زرائع نے بتایا ہے کہ فنڈزملنے کے سیکرٹری صحت نے پنجاب بھر میں ملیریا بیماری کے پھیلنے کا باعث بننے والے لاروا کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے

متعلقہ عنوان :