خاران کلی بیدی ہسپتال میں مریضوں کا کوئی پرسان حال تک نہیں،میر خالد نور بادینی

جمعرات 28 اگست 2014 16:26

خاران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) خاران رخشانی قومی اتحاد کے سینئر رہنما و سماجی کارکن میر خالد نور بادینی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کلی بیدی ہسپتال کے اسٹاف ہمیشہ غیر حاضر رہتی ہے اور موجودہ نام نہاد قوم پرست حکومت تو صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بڑے بڑے دعوے تو کرتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خاران کلی بیدی ہسپتال کا سٹاف سالوں سال اپنے فرائض کی انجام دی سے غائب رہتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتال کا اسٹاف اپنے ذاتی کاروبار میں مصروف ہے اور ہسپتال میں مریضوں کا کوئی پرسان حال تک نہیں ہسپتال کی ادویات پہنچنے سے پہلے ہی اسٹاف میں تقسیم ہوجاتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ہمیں ہسپتال کی تالہ بندی پر مجبور نہ کیا جائے۔