ایبولا وائرس سے ہلاکتیں15سو ، کیسز کی تعداد 3000سے تجاوز کرگئی ،ڈبلیوایچ او

جمعرات 28 اگست 2014 17:05

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء)مغربی افریقہ میں پھوٹنے والے ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500تک پہنچ گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 3000سے تجاوز کرگئی ہے،یہ بات عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کے روز کہی۔اقوام متحدہ کے صحت سے متعلق ادارے نے کہا کہ 26اگست تک جان لیوا مرض سے 1552افراد ہلاک ہوچکے تھے،یہ وائرس سال کے آغاز پر سامنے آیا تھا جبکہ 3062افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

20اگست کو ہلاکتو ں کی تعداد1427جبکہ 2600افراد متاثر تھے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ اس کے خیال میں تین ماہ کے اندر ایبولا وائرس کے پھیلنے کا عمل کم ہوجائے گا،لیکن خبردار کیا کہ مغربی افریقہ کے مرض سے متاثرین کی تعداد 20,000سے تجاوز کرسکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے نئے انسداد ایبولا منصوبہ میں کہا ہے کہ اس کے خیال میں تین ماہ کے اندر وائرس کے پھیلنے کا عمل واپس ہوجائے گا اور حتمی طور پر چھ سے نو ماہ کے اندر یہ رک جائے گا۔اس کا کہنا ہے کہ وائرس کے موجودہ کیسز کے اعداد وشمار جو 3062متاثرین اور1552ہلاک ہوچکے ہیں،یہ اصل تعداد سے ممکنہ طور پر دو شے چار گنا کم ہوسکتی ہے اور یہ کہ متاثرین کی تعداد اس ہنگامی صورتحال میں 20,000سے تجاوز کرسکتی ہے۔