نائیجیریا،ایبولا وائرس سے ڈاکٹر ہلاک

جمعرات 28 اگست 2014 17:05

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) نائجیریا نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال جنوب مشرقی بندرگاہی شہر ہارکوٹ میں ایک ڈاکٹر ایبولا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگیا ہے،مالیاتی دارالحکومت سے باہر خونی وائرس کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت اونے بوشی شوکوو نے کہا کہ ڈاکٹر 22اگست کو انتقال کرگیا جب اس نے لائیبرین نژاد امریکی شخص کا علاج کیا تھا جو ابولا وائرس سے متاثر تھا اور اس نے وائرس کو نائجیریا میں منتقل کیا اور25جولائی کو لاگوس کے دارالحکومت میں ہلاک ہوگیا تھا۔

انہوں نے ابوجا میں صحافیوں
کو بتایا کہ اگلے روز ڈاکٹر کی بیوہ کی جانب سے اس کے ہلاکت کی اطلاع دی گئی جس کے بعد کیس کی مکمل طور پر تحقیقات کی گئی ہیں اور لیبارٹری کے تجزیے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :