پشاور ،مضر صحت گوشت، کلیجی، قیمہ ،جوس ، کیمیکل ملا دودھ ، فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چھ سو تاجروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدما ت درج

جمعرات 28 اگست 2014 18:27

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) ضلعی محکمہ صحت نے مضر صحت گوشت، کلیجی، قیمہ ،جوس ، کیمیکل ملا دودھ ، فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف چھ سو تاجروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدما ت درج کر لئے ہیں جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے کیمیکل ملا دودھ ، مضر صحت جوس کو تلف کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر فرہاد ، تحصیل فوڈانسپکٹر مجاہد نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران عوامی شکایات پر چھ سو تاجروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

جن میں دو سو قصابوں ، دو سو دودھ فروشوں اور دو سو جوس فروخت کرنے والے تاجر شامل ہیں ۔ محکمہ صحت کی جانب سے پشاور بھر میں مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت اور تیارکرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :