Live Updates

تحریک انصاف کے 5ارکان اسمبلی نے اپنے استعفوں میں سپیکر کی بجائے پارٹی چیئرمین کو مخاطب کیا،سپیکر کا ان استعفوں کی تصدیق کے لئے ان ارکان کو نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ ،

باقی 25ارکان کے استعفوں کا تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا

جمعرات 28 اگست 2014 21:42

تحریک انصاف کے 5ارکان اسمبلی نے اپنے استعفوں میں سپیکر کی بجائے پارٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے 5ارکان اسمبلی نے اپنے استعفوں کو سپیکر قومی اسمبلی کی بجائے پارٹی چیئرمین کو مخاطب کیا ہے جس کے باعث سپیکر نے ان استعفوں کی تصدیق کے لئے ان ارکان کو نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ باقی 25ارکان کے استعفوں کا تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے 5اراکین اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بجائے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو استعفوں میں مخاطب کیا ہے جن پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اس حوالے سے وزارت قانون سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے جن ارکان نے سپیکر کو مخاطب کرنے کی بجائے پارٹی کو چیئر مین کو مخاطب کیا ہے ان میں مجاہد علی ،امیراللہ مروت ،سلیم رحمان ،جنید اکبر اور قیصر جمال شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 25ارکان کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں ان سے تصدیق کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ ان کی طرف سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے ارکان کا انتظار کر تے رہے لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے کسی رکن نے استعفوں کی تصدیق نہیں کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جمشید احمد دستی اور شیخ رشید احمد نے استعفیٰ نہیں دیا۔۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات