ایبولا وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

جمعہ 29 اگست 2014 14:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مغربی افریقہ سے پھوٹنے والی ایبولا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اس وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد چھ گنا بڑھ کر بیس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس وباء کے مزید پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے جبکہ سائنسدان اس بیماری کا علاج ڈھونڈنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر گھانا میں گذشتہ روز منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں مغربی افریقی ممالک کے وزرائے صحت نے اتفاق کیا ہے کہ احتیاطی طور پر عائد کی جانے والی سفری پابندیوں کو اٹھا لینا چاہیے۔ قبل ازیں عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ ان پابندیوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاررائیوں میں خلل پڑ رہا ہے۔ اس وبا کے نتیجے میں اب تک کم ازکم پندرہ سو پچاس افراد ہلاک جبکہ تین ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔